کانگریس نے آج الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نوٹ بندی کے بعد لوگوں
کو پیش آرہی پریشانیوں اور تکلیف کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں اور ان کی حکومت
من مانے فیصلے کررہی ہے۔کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے لوگوں کے
لئے ان کے اپنے ہی
اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کی حد باندھی گئی اور اب ضرورت کے
مطابق کوئی شخص بینک سے رقم نہیں نکال سکے اس لیے انگلیوں پر سیاہی کا
نشان لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینکوں اور اے ٹی ایم پر لمبی قطاریں لگی ہیں اور لوگوں کے لئے روزانہ کی ضرورت کا خرچ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔